پاکستان کی سوڈان میں سعودی اسپتال پر حملے کی مذمت

پیر 27 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے سوڈان کے شہر الفاشر میں سعودی اسپتال پر حملے کی مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت خان نے کہا ہے کہ حملہ میں مبینہ طور پر 70 افراد کی  ہلاکتیں ہوئی ہیں، یہ حملہ بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے اور ایسے حملوں سے معصوم شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، پاکستان سمجھتا ہے کہ تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:سوڈان میں سعودی اسپتال پر حملے کی مذمت: سعودی عرب کا انسانی قوانین کی پاسداری پر زور

ان کا کہنا تھا کہ ہم سوڈان کے اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوڈان کے شہر الفاشر میں موجود ایک سعودی اسپتال پر حملے میں 70 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اسپتال پر ڈرون حملہ سوڈانی فوج کے خلاف سرگرم ’ریپڈ سپورٹ فورسز‘ نامی ملیشیا نے کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سے حج پروازوں کی روانگی کا آخری دن، 3ہزار 296 عازمینِ سعودی عرب روانہ ہوں گے

پاکستانی کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندیوں پر، قومی پرچم سربلند کردیا

بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ، امدادی فنڈز میں نمایاں کمی سے بحران شدت اختیار کر گیا

پاکستان کا حجاج کے لیے تاریخ کا وسیع ترین میڈیکل مشن فعال

بنگلہ دیشی نوجوانوں کو روسی فوجی کیمپوں میں دھوکے سے بھرتی کرنے کا الزام

ویڈیو

دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟