کوئٹہ میں چور جبل النور القرآن سے قدیم قرآنی نسخے لے اڑے، واقعہ کیسے رونما ہوا؟

جمعرات 30 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 آپ نے سونا، چاندی سمیت قیمتی اشیا کی ڈکیتی تو سنی ہوگی، لیکن کوئٹہ کی تاریخ میں پہلی بار قدیم قرآنی نسخے چوری ہوگئے۔

21 اور 22 جنوری کی درمیانی شب جبل نور القرآن سے چور رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے قرآن کریم کے  150 سے زائد قلمی نسخے لے اُڑے۔ چوری ہونے والے نایاب نسخے تقریباً 600 سو سال قدیم تھے۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے جبل نور القرآن کے انچارج نے بتایا کہ چوری کے اس واقعے نے دل دہلا دیا ہے۔ رات کو چور آئے اور قدیم قرآنی نسخے لے گئے۔ ہم نے واقعے کا مقدمہ بروری  پولیس اسٹیشن میں درج کروا دیا ہے۔

پولیس کے مطابق  ملزمان کی تلاش کے لیے قریبی عمارتوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ ملزمان جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ جبل نور القرآن کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے چلتن پہاڑ کے دامن میں واقع ہے، جہاں صدیوں پرانے قدیم قرآنی نسخوں سمیت شہید قرآن پاک بھی محفوظ کئے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روس سے طالبان کے بڑھتے روابط پر افغان سوشل میڈیا میں بحث، ملا عمر کی جدوجہد اور موجودہ پالیسیوں کا موازنہ

نوجوانوں کی خدمات کے اعتراف میں اداکار ادریس ایلبا کو نائٹ کا خطاب

حج تھا یا پکنک؟ شدید تنقید کے بعد وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخر عالم نے خاموشی توڑ دی

خواتین کو جنگ میں لانا بلوچ روایات کے خلاف ہے، مگر بی ایل اے اور بی وائی سی نے تمام حدود پار کردیں، جمال رئیسانی

ایران کا قشم جزیرہ امریکی فوج کے نشانے پر کیوں ہے؟

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی