سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد، سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا

بدھ 5 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم آکلینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، لاہور آمد پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی اور کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اعلان کے باوجود سہ ملکی سیریز کے ٹکٹس شائقین کرکٹ کو کیوں نہیں مل سکے؟

سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی رکھی گئی ہے۔ سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم جمعہ کو لاہور پہنچے گی اور اگلے روز پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز کے ٹکٹس آج سے ملنا شروع، کونسا ٹکٹ کتنے کا ہوگا؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین ہوگا۔

پاکستان 12 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف  ڈے نائٹ میچ کھیلے گا۔ سیریز کا فائنل 14 فروری کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں