سعودی عرب کے محکمہ شماریات کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق، مملکت کی کل آبادی 2024 کے وسط تک ساڑھے 3 کروڑ نفوس سے تجاوز کر چکی ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں گداگری کرنے والے 10 پاکستانی ڈی پورٹ، واپسی پر گرفتار
رپورٹ کے مطابق، سعودی شہریوں کی کل تعداد ایک کروڑ 96 لاکھ سے زائد ہے، جبکہ غیر سعودی باشندوں کی تعداد قریباً ایک کروڑ 57 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ مزید برآں، شماریاتی ادارے نے انکشاف کیا کہ 2024 میں سعودی شہریوں کی متوقع اوسط عمر 78 سال ریکارڈ کی گئی ہے۔












