’دنیائے کرکٹ کے سب سے مہمان نواز، کشادہ دل اور کرکٹ لورز پاکستان کے تماشائی‘

اتوار 9 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کی دو سری اننگز کے دوران کیوی کھلاڑی راچن رویندرا ماتھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ راچن کے ماتھے پر بال لگنے سے کٹ لگا تھا، انہیں 38 ویں اوور میں خوشدل شاہ کی شاٹ پر کیچ پکڑتے ہوئےگیند ماتھے پر لگی تھی۔

اس واقعے کے حوالے سے ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی راچن کے ماتھے پر گیند لگتی ہے تو گراؤنڈ میں موجود شائقین پریشان ہو جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کر تے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی مہمان نوازی دیکھنی ہے تو یہ کلپ دیکھیں۔

اسد آر چوہدری نے ’ایکس‘ پر اپنے تاثرات لکھتے ہوئے کہاکہ دنیائے کرکٹ کے سب سے ڈیسنٹ، مہمان نواز، کشادہ دل اور کرکٹ لورز پاکستان کے ’تماشائی‘ ہیں۔ کل جب میچ میں مہمان ٹیم ’نیوزی لینڈ‘ کے کھلاڑی کو چوٹ لگی تو پاکستان کی یقینی ہار دیکھتے ہوئے بھی سارے اسٹیڈیم میں تماشائی انتہائی بے چین اور پریشان ہوگئے، ہر طرف خاموشی چھا گئی، بھارتیوں کے لیے شرم کا مقام ہے، ایسےمہمانوں کے ساتھ کھلے دل والا رویہ دکھایا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر پرویز سندھیلا نے تماشائیوں کے اس عمل کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ہے میرا اصل پاکستان‘

ایک اور ایکس صارف شاکر جُگن نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’ہمارے مہمان کو بال لگی اور ہر طرف آپ ہمارے چہرے پر پریشانی دیکھ سکتے ہیں، کیونکہ ہم مہمان نواز قوم ہیں‘۔

بشارت علی سندھو نے لکھا کہ ’قسم سے پاکستانی قوم کے دل بہت نرم ہیں‘۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بتایا ہے کہ راچن راویندرا کی ٹریٹمنٹ کی گئی تھی تاہم اب ترجمان کا کہنا ہے کہ راچن رویندرا اس وقت بہتر محسوس کررہے ہیں۔ ان کی پہلی ہیڈ انجری اسسمنٹ درست آئی ہے لیکن ان کے مزید اسسمنٹ پروٹوکولز جاری رہیں گے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق راچن رویندرا کا کل جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘بعض سیاستدان زبان پر قابو کیوں نہیں رکھتے؟’ خواتین پولیس سے متعلق بیان پر فواد چوہدری پر شدید تنقید

ریلوے پولیس کی بڑی کارروائی، کراچی سے لاہور اسمگل کیا جانے والا بھاری مقدار میں گٹکا پکڑا گیا

پنجاب میں صاف پانی کے نظام کی بہتری، اے آئی ٹیکنالوجی سے نگرانی مزید مؤثر بنانے کا اعلان

مدینہ منورہ میں مذہبی امور کی انسپکشن ٹیمیں متحرک، حجاج کرام کی واپسی کا شیڈول جاری

ڈاکٹر شوہر نے بیوی کی نگرانی کے لیے گھر میں سی سی ٹی وی لگا دیے، دلہن نے خودکشی کرلی

ویڈیو

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

ایران-امریکا ثالثی میں پاکستان کی کامیابی کے پیچھے معرکہ حق کا اہم کردار ہے، انجینیئر خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ