پارٹی میں نظم و ضبط ہونا چاہیے مگر صوابی جلسے میں بدنظمی تھی، شوکت یوسفزئی

منگل 11 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کے سابق وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی بہت بڑی ہوگئی ہے نظم و ضبط ہونا چاہیے مگر صوابی جلسے میں بدنظمی تھی۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت میرے دوست ہیں، ان کو بہت سمجھایا کہہ اپنے آپ کو قابو میں رکھیں، گلے شکوے ہوتے ہیں مگر اب پارٹی میں نظم وضبط لانا ہوگا۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر شریف آدمی ہیں مگر جنید اکبر پارٹی میں ضرور نظم و ضبط قائم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: صوابی جلسہ: علی امین گنڈاپور نے کارکنوں سے کیا حلف لیا؟

انہوں نے مذاکرات کی ناکامی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے الفاظ میں نفرت بھری ہوتی ہے، سامنے والوں کو اشتعال دلاتے ہیں، اگر ہم نے لاشوں کی سیاست کی ہے تو جوڈیشل کمیشن بناتے، حکومت بہت خوفزدہ ہے، آج وکلا کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، کیا وہ بھی دہشت گرد ہیں؟ ہم پرامن جلوس لے کر جاتے ہیں تو آگے پولیس کھڑی کرتے ہیں۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا مذاکرات کے بعد آگے کیا ہونا ہے عمران خان نے بتا دیا ہے، 2 خطوط لکھ دیے ہیں اور بتایا کہ یہ آپ ٹھیک نہیں کررہے۔

یہ بھی پڑھیے: بعض وزرا نہیں چاہتے مذاکرات کامیاب ہوں، شوکت یوسفزئی

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ہوتا تو آج عوام آپ کے ساتھ کھڑا ہوتے مگر ایسا نہیں ہے، کہتے ہیں کہ ملک میں معاشی ترقی ہوئی مگر مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، چینی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کی بیٹی عائشہ بلوچ کا بڑا کارنامہ، ایشین گیمز میں بھارتی ریسلر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا

مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ کی لائبریری حج کے بعد آنے والے زائرین کے لیے علم و تحقیق کا مرکز بن گئی

عاصم اظہر کا انوکھا تجربہ: پرانے گیت کی نئی ویڈیو میں خاتون کے بجائے ایک مختلف تصور پیش کردیا

منی لانڈرنگ کے خلاف اہم پیشرفت، بحریہ ٹاؤن سے منسلک ماریشس کے بینک اکاؤنٹس میں موجود 45 لاکھ ڈالر منجمد

ویڈیو

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

امریکا ایران کشیدگی میں شدت، ایران کے کویت اور بحرین پر میزائل حملے، خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے