صوابی میں مکان سے باپ سمیت 4 بچوں کی لاشیں برآمد

جمعرات 13 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ایک گھر سے 4 بچوں اور ان کے والد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کے بارے میں ابتدائی طور پر اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ باپ نے مبینہ طور پر بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ہے۔

پولیس اور ریسکیو نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک واقعہ صوابی میں  یارحسین نامی علاقے میں پیش آیا ہے۔ جس کی تحقیقات پولیس حکام نے شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صوابی: گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، ننھی بچی زخمی

ریسکیو کنٹرول آفس کو واقعے کی اطلاع ملنے پر ٹیم مذکورہ مکان پہنچ گئی، جہاں ریسکیو ٹیم نے 4 بچوں سمیت کی ایک شخص کی لاش برآمد کی، نعشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ والد کے ہمراہ دریافت ہونیوالی لاشوں میں 2 لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ بچوں کو تیز دار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، مقتول بچوں کی عمریں 2 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا: صوابی میں تھانے کے اندر زور دار دھماکا، ایک شخص جاں بحق

واقعے کے بعد یار حسین پولیس کی ٹیم پر بھی موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد کی بنیاد پر لگتا ہے کہ باپ نے بچوں کو گلا کاٹ کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ہے۔

تاہم پولیس ابھی تک کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچی ہے، پولیس نے بتایا کہ ہو سکتا ہے کہ قتل کے افسوناک واقعے میں کوئی اور ملوث ہو اور باپ کو بھی قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہو۔

مزید پڑھیں:صوابی میں پی ٹی آئی کا مقامی رہنما سرعام قتل

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی حالات سے واقعہ گھریلو ناچاقی کا لگ رہا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری، شہر میں جدید سفری سہولت کا منصوبہ حتمی مرحلے میں

چترال سے ہتھیائے گئے نایاب قرآنی نسخے کی برطانیہ میں نیلامی

امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی میں ’قزاقوں‘ کی طرح کام کر رہی ہے، یہ منافع بخش کاروبار ہے، صدر ٹرمپ

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری