محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا

جمعہ 14 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری تحریک حکومت کو بہا لے جائےگی، محمود اچکزئی نے خبردار کردیا

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے الزام لگایا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے ایمانداری سے کام نہیں لیا، انہوں نے بے ایمانی کی ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی

محمود خان اچکزئی نے یہ بھی الزام لگایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرسٹر گوہر جو کہ ایک انتہائی شریف آدمی ہیں، کو بولنے کا موقع نہیں دیا جبکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور ممبر اسمبلی شیر افضل مروت کو اس لیے بات کرنے کی اجازت دی کیونکہ انہیں پتا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کے خلاف بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پشتون محب وطن ہیں ملک کو توڑنا نہیں چاہتے، محمود خان اچکزئی

محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ ہم کوئی بچے نہیں ہیں گندی مچھلی کو گندے پانی میں بھی تلاش اور پہچان لیتے ہیں، ہم بھی بڑے سیاسی کھلاڑی ہیں، صورت حال کو جان لیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟