سمندر کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ بے نقاب

پیر 17 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی میں موریطانیہ سے براستہ استنبول کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کو حراست میں لے لیا ہے، گرفتار مسافر یورپ جانے کے لیے انسانی اسمگلر سے رابطے میں تھے۔

مسافر ترکش ایئرلائن کی فلائٹ نمبر ٹی کے 708 کے ذریعے کراچی پہنچے تھے، جن کی شناخت سمیع اللہ ، داؤد اقبال،  مرتضیٰ خان، شاہ ولی اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے، اور ان کا تعلق حافظ آباد ، گوجرانوالہ اور سوات سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج، 49 نوکری سے فارغ

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر دبئی، سعودی عرب، قطر کے راستے موریطانیہ پہنچے تھے، ایجنٹوں نے مسافروں سے بالترتیب 25 اور 35 لاکھ روپے فی کس کے عوض یورپ پہنچانے کے معاملات طے کیے تھے۔

تاہم موریطانیہ پہنچنے پر ایجنٹوں نے مسافروں کو غیر قانونی طور یورپ بھیجنے کی کوشش کی، مسافروں نے سمندر کے راستے غیر قانونی سفر سے انکار کرتے ہوئے وطن واپسی کو ترجیح دی۔

مزید پڑھیں: سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھیجنے میں ملوث منظم گینگ بے نقاب

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ ایجنٹوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، مسافروں کو ایجنٹوں کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا، جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے-

واضح رہے کہ گزشہ جمعہ کو بھی ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کو حراست میں لیا تھا، یہ مسافر بھی موریطانیہ سے یورپ جانے کے خواہشمند تھے۔

مزید پڑھیں: لاہور: ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کیسے پکڑا؟

ڈائریکٹرایف آئی اے کراچی زون  کے مطابق مسافروں نے سمندر کے راستے غیر قانونی سفر کرنے سے انکار کر دیا اور واپس آ گئے، مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

’ایئرپورٹس پر غیر قانونی سفری دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال جاری ہے تاکہ ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جاسکیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!