روسی حکام سے مذاکرات کے لیے امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

پیر 17 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوکرین کیخلاف روس کی تقریباً 3 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے روسی حکام کے ساتھ متوقع بات چیت سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پیر کو سعودی عرب پہنچے ہیں۔

یہ بات چیت اس وقت ہونے جارہی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے فون پر گفتگو کے بعد اعلیٰ حکام کو جنگ پر بات چیت شروع کرنے کا حکم دیا، جسے انہوں نے اپنی صدارتی مہم کے دوران بار بار ختم کرنے کا عہد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین جنگ بندی پر امریکی اور روسی حکام سعودی عرب میں ملاقات کریں گے

غزہ کی پٹی کے مستقبل کے بارے میں واشنگٹن کے ساتھ بات چیت میں بھی شامل سعودی عرب نے 20 جنوری کو اقتدار سنبھالنے والی ٹرمپ انتظامیہ اور ماسکو کے درمیان ابتدائی رابطوں میں کردار ادا کیا ہے، جس نے گزشتہ ہفتے قیدیوں کے تبادلے کو محفوظ بنانے میں بھی مدد کی تھی۔

امریکی اعلیٰ سفارت کار روبیو، جنہوں نے ہفتے کے روز اپنے روسی ہم منصب وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ فون پر بات کی، ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور وائٹ ہاؤس کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹ کوف کے ساتھ سعودی عرب میں روسی حکام سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں: یوکرین جنگ بندی: بہت جلد روسی صدر پیوٹن سے مل سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ روس سے کس سے ملاقات کریں گے تاہم یہ مذاکرات منگل کو سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوں گے۔

یہ بات چیت امریکی اور روسی صدور کے درمیان ملاقات سے قبل روسی اور امریکی حکام کے درمیان برسوں میں ہونیوالی پہلی اعلیٰ سطح پر براہ راست بات چیت ہوگی۔

مزید پڑھیں: روس کی امریکا کو وارننگ، ایٹمی جنگ چھیڑی گئی تو نتائج تباہ کن ہوں گے

مارک روبیو نے اتوار کو کہا کہ آنے والے دن اس بات کا تعین کریں گے کہ آیا صدر پیوٹن امن قائم کرنے میں سنجیدہ ہیں یا نہیں، واضح رہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی بھی اس وقت مشرق وسطیٰ میں موجود ہیں۔

اتوار کو متحدہ عرب امارات پہنچنے پر صدر زیلنسکی نے کوئی تاریخ بتائے بغیر کہا تھا کہ وہ سعودی عرب اور ترکی کا بھی دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہوں نے روسی یا امریکی حکام سے ملاقات کا کوئی اشارہ نہیں دیا اور خیال نہیں کیا جاتا کہ یوکرین کو سعودی میزبانی میں ہونے والی بات چیت میں مدعو کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی