روہت شرما کا ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل، ٹنڈولکر اور گنگولی پیچھے رہ گئے

جمعرات 20 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اپنا مجموعی اسکور 11 ہزار رنز تک لے جاکر ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی ریکارڈز: نیوزی لینڈ 5 سینچریوں کے ساتھ انگلینڈ کے برابر

روہت شرما جمعرات کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جب بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے کریز پر آئے تو انہیں 11 ہزار رنز کے لیے محض 12 رنز کی ضرورت تھی  جو انہوں نے بآسانی حاصل کرلیے۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنی 261 ویں اننگز میں انجام دیا۔ وہ میچ میں 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس طرح روہت شرما ہموطن بلے بازوں میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے دوسرے اور مجموعی طور پر چوتھے بیٹسمین بن گئے۔

ویرات کوہلی ان سے آگے ہیں جنہوں نے ون ڈے کی 222 اننگز میں اپنے 11 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

مزید پڑھیے: پاکستان کو بڑا جھٹکا، فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر، متبادل کھلاڑی کی تلاش شروع

بھارتی کپتان نے اس فہرست میں بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جنہوں نے 276 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

روہت 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے 10 ویں اور بھارت کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ روہت سے پہلے یہ 11 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز کوہلی اور ٹنڈولکر کے علاوہ سورو گنگولی کو بھی حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم