لاہور: پہلی بارش کے بعد بائیکر لین کا پینٹ خراب ہونے پر شوکاز نوٹس جاری

جمعہ 21 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ایل ڈی اے) طاہر فاروق نے پہلی بارش کے بعد بائیکر لین کا پینٹ خراب ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے چیف انجینئر کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پینٹ کمپنی کو کسی قسم کی ادائیگی نہ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ کنٹریکٹر کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان ایل ڈی اے کے مطابق ایل ڈی اے ٹیکنیکل کمیٹی کے چیف انجینئر اسرار احمد اور پینٹ کمپنی کی ٹیم رابطے میں ہے۔ پینٹ کمپنی کو کسی قسم کی ادائیگی نہیں کی جار ہی۔ بائیکر لین کے پائلٹ پراجیکٹ پر ٹیسٹ رن کے طور پر وزیبلٹی اور انڈیکیشن بہتر بنانے کے لیے اورنج اور گرین کلر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’حادثات میں اضافہ ہوگا‘ مریم نواز کی جانب سے بائیکرز کی الگ لین بنانے پر صارفین کے تبصرے

پائلٹ پراجیکٹ پر کنٹریکٹر کمپنی نے مقامی مینوفیکچرڈ پینٹ استعمال کیا اور ایک سال کی مینٹینس گارنٹی دی۔ مقامی کمپنی ایک سال تک مفت پینٹ کی مرمت و بحالی اور بہتر کرنے کی پابند ہے۔

سوشل میڈیا پر پینٹ پر کروڑوں روپے لگنے کی خبروں کی تردید

بائیکر لین کے پائلٹ پراجیکٹ کو ٹیسٹ رن کے طور پر کم قیمت پر بنانے کے لیے مقامی کمپنی کا مینوفیکچرڈ پینٹ استعمال کیا گیا۔ مقامی پینٹ کی ایک سال کی فری مرمت و بحالی کے ساتھ لاگت 153 روپے فی مربع فٹ جبکہ امپورٹڈ پینٹ کی لاگت1270 روپے فی مربع فٹ ہے۔ اگر پائلٹ منصوبے پر امپورٹڈ پینٹ استعمال کیا جاتا تو لاگت میں 8 سے 10 گنا اضافہ ہوتا۔ کنٹریکٹر نے بائیکر لین کے متاثرہ حصے پر پینٹ کا دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: بائیکر پر اپنی موٹرسائیکل کی قیمت کے برابر جرمانے

ڈی جی ایل ڈی اے نے پینٹ کا معیار جانچنے کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ ٹیکنیکل ٹیم پائلٹ پراجیکٹ کے پینٹ سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ پائلٹ پراجیکٹ کے تمام پہلوؤں کا ٹیکنیکل مشاہدہ اور امپرومنٹ کی جا رہی ہے۔ پینٹ کے معیار کی بائنڈنگ کوالٹی کو بہتر کرنے کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی پینٹ بنانے والی کمپنی سے رابطے میں ہے۔

پائلٹ پراجیکٹ کی کنٹریکٹر کمپنی کو پینٹ کی مد میں تاحال کوئی بھی ادائیگی نہیں کی گئی۔ ٹکنیکل کمیٹی کی رپورٹ اور پینٹ کا معیار جانچے بغیر کوئی بھی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا