بھارتی اداکارہ سشمیتا سین شادی کے لیے تیار، کیسے لڑکے کی تلاش ہے؟

منگل 25 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں میں رہی ہیں، اکثر ان سے شادی کے حوالے سے بھی سوال پوچھا جاتا ہے کہ آخر وہ شادی کب کر رہی ہیں۔

 حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران انہوں نے شادی کے بارے میں بھی کھل کر اپنی سوچ کا اظہار کیا ہے۔ سابق مس یونیورس کا کہنا تھا کہ کہ وہ شادی کے لیے تیار ہیں لیکن کوئی شادی کرنے کے لائق ملے تب وہ شادی کریں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایسے تھوڑی ہوتی ہے شادی، کہتے ہیں یہ دل کا رشتہ ہوتا ہے تو دل تک بات بھی تو پہنچنی چاہیے پھر شادی بھی کر لیں گے‘۔

واضح رہے کہ سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب ہیروئنوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کبھی شادی نہیں کی اور دو بچیوں کو گود لیا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے 2000 میں ایک بچی اور بعد ازاں 2010 میں دوسری بچی کو گود لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سشمیتا سین شوٹنگ کے لیے جے پور پہنچیں تو دل کا دورہ پڑا،ساتھی اداکار کا انکشاف

یاد رہے1994 میں مس یونیورس (مقابلہ حسن) کا ٹائٹل جیتنے والی 49 سالہ اداکارہ پہلے لالیت مودی کے ساتھ تعلق میں تھیں، جو کہ آئی پی ایل کے بانی اور سابق چیئرمین ہیں۔ 2022 میں، مودی نے اپنے تعلق کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے مالدیپ اور ساردینیا کی تعطیلات کی تصاویر شیئر کی تھیں ۔ تاہم، چند ماہ بعد جب مودی نے سشمیتا کا نام اپنے بایو سے ہٹا لیا اور پروفائل پکچر بدل دی، تو ان کے علیحدگی کی افواہیں پھیلنے لگیں۔

اس سے قبل سشمیتا سین اپنے دوست روہمن شال کے ساتھ تعلق میں تھیں اور  دسمبر 2021 میں اداکارہ نے ان سے علیحدگی کا اعلان کیا تاہم وہ مختلف تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتے رہے جس پر اداکارہ نے کہا کہ ہم نے دوست کے طور پر شروع کیا، ہم دوست ہی رہے، رشتے کو کافی عرصہ گزر چکا لیکن محبت باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سشمیتا سین کا سجل علی کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام

سشمیتا سین کے ڈائرکٹر مدثرعزیز، اداکار رندیپ ہوڈا، پاکستانی کرکٹڑ وسیم اکرم، کاروباری شخصیر سنجے نارنگ اور ڈائرکٹر وکرم بھٹ کے ساتھ تعلقات کی خبریں بھی میڈیا میں سرخیوں میں رہ چکی ہیں لیکن اداکارہ نے کبھی کسی سے تعلقات کے حوالے سے کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں