ٹرمپ کابینہ کا پہلا اجلاس، کن اہم امور پر کیا فیصلے ہوئے؟

جمعرات 27 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت نئی کابینہ کے پہلے اجلاس میں اخراجات میں کمی کے اقدامات اور روس یوکرین تنازع پر توجہ مرکوز رکھی گئی، جبکہ کابینہ کی سطح پر کوئی عہدہ نہ رکھنے کے باوجود حکومتی افادیت کے محکمے کے شریک سربراہ ٹیک بلینائر ایلون مسک بھی شریک ہوئے۔

وفاقی حکومت کے حجم کو کم کرنے کے لیے حکومتی افادیت کے محکمے کی کوششوں کے درمیان منعقدہ صدر ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے اس پہلے کابینہ اجلاس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت سب سے اہم اقدامات میں سے ایک حکومتی افادیت کا محکمہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو 23 لاکھ وفاقی ملازمین کو فارغ کرنے کا ہدف، کارروائی شروع

کابینہ اجلاس میں صدر ٹرمپ نے اپنے تمام وزرا اور مشیروں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ ’ہم نے (اخراجات میں) اربوں اور اربوں ڈالر کی کٹوتی کی ہے، ہم اسے ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اگر ہم ایسا کر سکیں۔‘

 https://Twitter.com/elonmusk/status/1894833561083224132

اسی حکومتی کوشش کی نگرانی پر مامور ایلون مسک نے حکومتی افادیت کے محکمے کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹ کا ذکر کرتے ہوئے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی یعنی یو ایس ایڈ میں ایبولا کی روک تھام غلطی سے منسوخ اور پھر سے بحال کرنے کی بات کی۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور بحریہ کی سربراہ کو برخاست کردیا

’ہم غلطیاں کریں گے، ہم کامل نہیں ہوسکتے لیکن ہم غلطی کریں گے ہم اسے فوراً ہی صحیح کرنے کی کوشش کریں گے۔‘ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ مسک روزانہ کیبنٹ سیکرٹریز اور ان کے عملے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

اجلاس میں صدر ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ پر بھی بات کی، انہوں نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح تنازعات کو ختم کرنا ہے، اور وہ یہ بھی نہیں چاہتے ہیں کہ امریکا مزید رقم ادا کرے۔ ’یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جمعہ کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے، جہاں وہ نایاب زمینی معدنیات کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔‘

مزید پڑھیں:ٹرمپ کی دھمکی: ایشیائی تارکین وطن کی بڑی تعداد کہاں منتقل ہورہی ہے؟

امریکی صدر نے کہا کہ اب ہم وہ ساری رقم واپس حاصل کرنے جا رہے ہیں اور بہت کچھ، اور ہم نے ایک بہت اچھی چیز فراہم کی، ہم نے ایک بہت اہم چیز فراہم کی، اور ہم یوکرین کے ساتھ کام کریں گے، اور کیونکہ ہم اسے لیں گے، ہم وہ لے رہے ہیں جسے حاصل کرنا ہمارا حق ہے۔‘

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ صدر زیلنسکی کی طرف سے دباؤ کے باوجود امریکا بہت زیادہ سیکیورٹی کی ضمانتیں نہیں دے رہا ہے، کیونکہ یہ یورپ کی ذمہ داری ہے، یوکرین نیٹو میں شمولیت کو بھول سکتا ہے اور شاید روس بھی رعایتیں دے گا۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے پر پسپائی اختیار کرلی

کابینہ کے اجلاس کے بعد صدر ٹرمپ نے میڈیا سے تفصیلی گفتگو میں وزیر خارجہ مارک روبیو اور ایلون مسک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب تک وہ ان تمام انتخابوں سے خوش ہیں، تاہم ان کے مطابق کچھ گروپ دوسروں کے مقابلے میں بہت آسان ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ حکومت کے سائز کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ ’ہم مناسب طور پر مختصر مدت کے اندر ایک متوازن بجٹ چاہتے ہیں، مطلب شاید اگلے سال تک یا شاید اس کے بعد۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا