رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا

جمعہ 28 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند دکھائی نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک 1446 ہجری کا پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ یکم رمضان المبارک بروز اتوار 2 مارچ کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے موقعے پر عوام کو ایل پی جی کی قیمت میں ریلیف

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت جمعے کو ایڈمنسٹریٹر اوقاف پشاورکے دفتر میں منعقد ہوا تاہم ملک کے کسی بھی حصے سے چاند دکھائی دینے کی کوئی گواہی نہیں مل سکی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں پورے پاکستان سے 19 رکنی مرکزی اور 6 زونل کمیٹی کے ممبران شریک تھے۔ مرکزی اجلاس میں ملک بھر کی زونل کمیٹوں سے رابطہ کیا گیا اور چاند نظر نہ آنے کے حوالے سے زونل کمیٹوں کی رپورٹ کے بعد حتمی فیصلہ کردیا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے پر چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاند نظر آنے کی حد 7 بجکر 24 منٹ تک تھی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، مولانا حافظ عبدالغفور، مولانا یسیٰن ظفر، مفتی علی اصغر ابدالی، مفتی یوسف کشمیری، مفتی فیصل احمد، قاری عبدالرؤف مدنی، حافظ عبدالمالک بروہی، مولانا اشرف علی، مفتی قاری مہر اللہ، صاحبزادہ سید حبیب اللہ چشتی، مفتی ضمیر احمد ساجد، مولانا سردار محمد خان لغاری، مولانا اسد ذکریا قاسمی اور زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کے اراکی شریک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا تاہم کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی تھا۔

 قبل ازیں چاند نظر نہ آنے کی صورت میں لاہور زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں چاند نظر نہیں آیا۔ شہر میں 6 بجکر 32 منٹ تک چاند دیکھا جا سکتا تھا جو نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھیے: رمضان سے پہلے پیٹرول پرائس میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟

علاوہ ازیں پنجاب کے دیگر اضلاع سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت نہیں موصول ہوئی تھی۔

دوسری جانب کراچی اور کوئٹہ میں بھی زونل کمیٹیوں کو چاند دکھائی دینے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

علاوہ ازیں ڈی جی اوقاف خالد محمود سندھو کے مطابق لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور اس حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کردیا گیا۔

اسی طرح کوئٹہ میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جہاں زونل کمیٹی نے رپورٹ دی کہ صوبے بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی۔ مولانا انوار الحق حقانی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کسی بھی علاقے میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا اس حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو مطلع کردیا گیا ہے۔

اسی طرح اسلام آباد میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان وزارت مذہبی امور کے دفتر کی چھت پر چاند دیکھنے کے لیے موجود رہے لیکن انہیں بھی چاند نظر نہیں آسکا جس کی اطلاع مرکزی کمیٹی کو دے دی گئی۔ الغرض چاند دکھائی دینے کی اطلاع ملک کے کسی بھی حصے سے نہیں ملی جس کی بنیاد پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا کہ پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا۔

قبل ازیں قومی ادارے سپارکو کی جانب سے بھی مطلع کیا گیا تھا کہ نئے چاند کی پیدائش آج صبح 5 بج کر 45 منٹ پر ہوئی ہے جس کی وجہ سے آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔

مزید پڑھیں: آج چاند کیوں نظر نہیں آسکتا؟ سپارکو نے بتا دیا

ترجمان سپارکو کے مطابق  28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہوگی ، چاند کی کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے ہلال کا نظر آنا مشکل ہے۔

ترجمان کے مطابق آج چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ 7 ڈگری،  ہلال انسانی  آنکھ سے نظر نہیں آئے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد