’کوہلی کو کیوں آؤٹ کیا؟‘، ویرات کوہلی کے مداحوں نے غلط فلپس کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

پیر 3 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا شاندار کیچ کرنے پر ان کے مداحوں نے کیوی فیلڈر گلین فلپس کی جگہ الیکٹرونک برانڈ فلپ کو تنقید کا نشانہ ڈالا۔

اتوار کو بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اے کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مدمقابل تھی۔ اپنا 300 واں ایک روزہ میچ کھیلتے ہوئے، ویرات کوہلی بھارتی بیٹر شبمن گل کے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے۔ سابق بھارتی کپتان، جنہوں نے پاکستان کے خلاف سنچری بنائی تھی، اپنی پچھلی اننگز کی طرح اس میچ میں بھی اسی انداز میں کھیلنا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کے نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے پر انوشکا شرما کا اظہار مایوسی، ویڈیو اور تصاویر وائرل

تاہم نیوزی لینڈ کے گلین فلپس نے کوہلی کا بہترین کیچ لیا جس پر کوہلی اور شائقین بھی حیران نظر آئے۔ شوہر کے آؤٹ ہونے پر گراؤنڈ میں موجود انوشکا شرما نے بھی سرپر ہاتھ رکھ کر حیرانی کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC Hindi (@icchindiofficial)

 یہ آؤٹ ویرات کوہلی کے مداحوں کو پسند نہیں آیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کے مداحوں نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ ایک مداح نے لکھا، ’کوہلی کو کیوں آؤٹ کیا؟‘ جبکہ دوسرے نے کہا، ’کوہلی تیرا باپ ہے‘۔

مداحوں کو یہ احساس نہیں ہوا کہ یہ گلین فلپس کرکٹر نہیں تھا بلکہ الیکٹرانکس کی کمپنی ’فلپس‘ تھی۔ چند صارفین نے نشاندہی کی کہ سوشل میڈیا پرغلط فلپس کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دی۔

بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 46 ویں اوور میں205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا نمرہ خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

رونالڈو کی شادی کی تیاریاں مکمل؟ تقریب کی تاریخ اور مقام سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ