چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا بینچ ڈی لسٹ : نوٹیفکیشن جاری

بدھ 26 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کا بینچ اچانک ڈی لسٹ کر دیا گیا۔ بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیئے گئے ہیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل تھے۔ بینچ کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تھے۔

طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے چیف جسٹس کا بینچ ڈی لسٹ کیا گیا: ترجمان سپریم کورٹ

ترجمان سپریم کورٹ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے چیف جسٹس کا بینچ ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔

 

سپریم کورٹ کے بینچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کر دی گئی ہے

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ نمبر 2 کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ بنچ نمبر 2 کے تمام مقدمات کی سماعت کے لیے جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل نیا بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے 3 بینچ آج مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں

بینچ نمبر 2 میں جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس امین الدین خان موجود ہیں۔

بینچ نمبر 3 میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔

بینچ نمبر 4 میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی نقوی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے متاثر جدید سولر پینل ڈیزائن تیار، بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ

پولیس تحقیقات کے بعد فیفا ورلڈ کپ سے نکالے گئے ریفری روب ڈیپرنک چل بسے

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت، مکمل حمایت کا اعادہ

ایران کو بڑی حد تک ’پتھر کے دور‘ میں پہنچا دیا، ٹرمپ کا دعویٰ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے