غزہ کی تعمیر نو: اہم یورپی ممالک نے ٹرمپ پلان کیخلاف عرب منصوبے کی حمایت کردی

ہفتہ 8 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب ممالک کے منصوبے کی حمایت کردی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چاروں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ منصوبہ غزہ کی تعمیر نو کا ایک حقیقت پسندانہ راستہ دکھاتا ہے۔ اس پر عمل کی صورت میں غزہ میں رہنے والوں کی تباہ حال زندگیوں میں جلدی اور پائیدار بہتری آ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب ممالک کے منصوبے پر اسرائیل کی تنقید، حماس کا خیر مقدم

واضح رہے کہ اس منصوبے کا مسودہ مصر کی جانب سے تیار کیا گیا تھا، جس کی رواں ماہ عرب رہنماؤں نے تائید کی تھی، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسے مسترد کردیا گیا تھا۔

غزہ کی مکمل تعمیر نو کا عرب منصوبہ 5 برسوں میں تین مراحل پر مشتمل ہے۔

پہلے مرحلے میں پہلے دو برسوں کے دوران 20 ارب ڈالر کی لاگت سے 2 لاکھ گھروں کی تعمیر کی جائےگی۔

اس کے بعد دوسرا مرحلہ ڈھائی برسوں پر مشتمل ہوگا۔ اس میں بھی 2 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں، جبکہ غزہ میں ایک ایئرپورٹ کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

غزہ کی تعمیر نو کے اس منصوبے پر 53 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اور فلسطینیوں کو غزہ سے بے گھر بھی نہیں ہونا پڑےگا۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل، ’غزہ‘ امریکا کے حوالے کر دیگا، تعمیر نو کے لیے کسی فوجی کی ضرورت نہیں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

واضح رہے کہ 23 اکتوبر 2023 کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بمباری میں 45 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!