اسلام آباد میں خواتین پر تشدد کا معاملہ، فریقین میں صلح، گرفتار ملزم کو رہائی مل گئی

پیر 10 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں خواتین پر تشدد کے معاملے پر فریقین نے صلح کرلی، جس کے بعد گرفتار ملزم کو رہائی مل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں خاتون اور اس کی بیٹی پر تشدد کا معاملہ، پولیس کا مؤقف سامنے آگیا

اسلام پولیس نے فریقین کے درمیان صلح کی تصدیق کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں خاتون اور اس کی بیٹی پر ملزمان کی جانب سے تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی تھی، اور خواتین سے چھینا گیا سامان بھی برآمد کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد: نوجوان پر سرعام تشدد اور گالیوں کی بوچھار کرنیوالی خاتون کیخلاف مقدمہ درج

پولیس ترجمان کے مطابق اب فریقین کے درمیان صلح ہو جانے کے بعد تصفیہ عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے، اور ملزم کو جیل سے رہائی مل گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران میں نئی کشیدگی، برینٹ خام تیل 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

افغانستان: خواتین پر کریک ڈاؤن، سرکاری لباس ضابطے کی خلاف ورزی کے الزام میں درجنوں گرفتار

بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس کا فروغ، ای ڈومیسائل نظام کا آغاز

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی بار 4.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

’تحفظ کی قیمت وصول کریں گے‘ ٹرمپ کا سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور بحرین سے ایران جنگ کے اخراجات کا مطالبہ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ