سائبر کرائم، قتل اور جعلسازی میں ملوث 71 پاکستانی 13 ممالک سے بےدخل

بدھ 12 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائبر کرائم، قتل اور جعلسازی میں ملوث 71 پاکستانیوں کو 13 ممالک سے بےدخل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ 15 پاکستانیوں کو بحرین، جنوبی افریقہ، یمن، سعودیہ، قبرص، آذربائیجان نے بےدخل کردیا۔

 بیرون ملک سے بے دخل 2 پاکستانی کراچی پہنچنے پر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 8 ممالک سے درجنوں پاکستانی بے دخل، واپسی پر گرفتار

دوسری طرف بحرین پہنچنے والے 5 پاکستانیوں کو امیگریشن نے انٹری سے انکار کرکے واپس بھیج دیا ہے۔

امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں غیر قانونی داخلے اور جعلسازی میں ملوث ایک پاکستانی کو بھی بےدخل کردیا گیا جبکہ عراق میں زائد المیعاد قیام اور غیرقانونی داخلے پر4 پاکستانی بے دخل کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp