جعفر ایکسپریس پر حملہ: بھارتی میڈیا کے سفید جھوٹ کو پاکستان میں کون مزید پھیلا رہا ہے؟

بدھ 12 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد پاکستان دشمن عناصر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گمراہ کن اور جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہوگئے ہیں۔

دہشتگردی کے اس افسوسناک واقعہ پر بھارتی میڈیا آپے سے باہر ہوگیا، بغیر تصدیق معلومات پھیلانا بھارتی میڈیا کا پرانا وتیرہ ہے۔

’بھارتی سوشل میڈیا   ایکٹویسٹ‘ را  اور  عالمی سطح پر ڈیکلیرڈ کالعدم تنظیم بی ایل اے کے پیغامات سوشل میڈیا پر پھیلانے میں مصروف ہیں۔

 جبکہ جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد بھارتی ذرائع ابلاغ پر مسلسل من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈے کا پرچار ہونے لگا ہے۔

بھارتی ٹی وی چینلز نے جعفر ایکسپریس پر حملے  کی خبر جو عالمی سطح پر ڈیکلیرڈ کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بریک ہوئی، اسے بھارتی اکاؤنٹس نے فوری پھیلایا۔

بھارتی ٹی وی چینلز حسبِ روایت آرٹیفیشل انٹیلی جنس

‎سے بنی ویڈیوز، پرانی ویڈیوز اور تصاویر کا سہارا لے کر پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

جعفر ایکسپریس پر حملے کی  جعلی ویڈیو بھارتی اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کی گئی جو 2022 کی ایک فلم کا ویڈیو کلپ ہے۔

بھارتی میڈیا کے اس بے بنیاد پروپیگنڈے میں بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ مخصوص سیاسی جماعت  سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں۔

مخصوص سیاسی جماعت بھارتی میڈیا  اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ریسکیو آپریشن میں مصروف افواجِ پاکستان کے خلاف زہر اُگل رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کی خبر کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بریک ہوئی جسے پی ٹی آئی اور بھارتی اکاؤنٹس سے پھیلایا گیا۔

مخصوص سیاسی جماعت سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے جو پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، اُس کی عبارت ’بی ایل اے‘ اور  ’را‘کے  آلہ کار لکھ رہے ہیں۔ پاکستان مخالف طاغوتی قوتیں غیر ملکی آقاؤں کے ہاتھوں استعمال ہو کر ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرکے اپنے ہی ملک کی منفی تصویر کشی  کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی