کیا ایکس سروس سائبر حملے کے سبب متاثر ہوئی؟

بدھ 12 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو ایک بڑی بندش کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے پاکستان اور دنیا بھر میں صارفین پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہوگئے۔ کمپنی مالک ایلون مسک کے دعوے کے برعکس معلوم ہوا ہے کہ یہ مسئلہ کسی سائبر حملے کا نتیجہ نہیں۔

پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر ایکس کی سروس متاثر ہونے کی اطلاع آئی تھی جس کے باعث صارفین کو پوسٹس، ٹائم لائنز اور پروفائلز لوڈ کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے پاکستان میں ’اسٹار لنک‘ انٹرنیٹ سروس کی لانچنگ میں حائل رکاؤٹ کی نشاندہی کردی

یہ تعطل اس وقت سامنے آیا جب مسک نے اس ڈاؤن ٹائم کو بڑے پیمانے پر سائبر حملے سے منسوب کیا جس میں مبینہ طور پر ایک بڑے مربوط گروپ یا کسی قومی ریاست نے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا اور بعد میں کہا گیا کہ آئی پی ایڈریس یوکرین کے علاقے سے آئے تھے۔

تاہم سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے اس بیانیے کو رد کردیا ہے۔ وائرڈ کی ایک تفصیلی رپورٹ میں متعدد محققین کا حوالہ دیا گیا ہے جن کا کہنا ہے کہ یوکرین کو اس حملے سے جوڑنے کا کوئی واضح ثبوت نہیں ہے۔

مزید پڑھیے: ٹوئٹر کی بندش سے پاکستان کو معاشی طور پر کیا نقصانات ہوئے؟

سیکیورٹی پیشہ ور افراد نے انکشاف کیا کہ یہ مسئلہ ایکس کے بنیادی ڈھانچے کی کمزوریوں کی وجہ سے پیدا ہوسکتا ہے۔ رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ ایکس کے اصل سرورز کو غیر محفوظ چھوڑ دیا گیا تھا جس سے حملہ آوروں کو براہ راست نشانہ بنانے کا موقع مل گیا۔

اس کے بعد سے کمپنی نے ان سرورز کو محفوظ کر لیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مسک نے پلیٹ فارم کی ناکامیوں کے لیے پراسرار سائبر حملوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

مزید پڑھیں: ایکس کی سروس عالمی سطح پر ڈاؤن ہونے سے صارفین کو مشکلات

گزشتہ سال ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ لائیو اسٹریمنگ میں ناکامی کے واقعے میں انہوں نے بھی اسی طرح کے دعوے کیے تھے لیکن بعد میں حقائق کی چھان بین کرنے والوں نے ان دعووں کو مسترد کر دیا تھا۔

اگرچہ ایکس نے ابھی تک باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی ہے لیکن اب تک کے شواہد سے پتا چلتا ہے کہ کوئی غیر ملکی حریف نہیں بلکہ تکنیکی غلطیاں اس بندش کا سبب تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

وزیرِ خزانہ اور برطانوی وزیر ہمیش فاکنر کے درمیان علاقائی صورتحال سمیت اقتصادی منظرنامے پر تبادلۂ خیال

نیا البم کب آئے گا؟ عاطف اسلم نے بڑا اعلان کردیا

موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ: دنیا کے قریباً تمام بچے ماحولیاتی آفات کی زد میں، یونیسف

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ