دہشتگردوں کی کارروائیوں کو بلوچیت سے جوڑنا غلط ہے، سرفراز بگٹی

جمعرات 13 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی کارروائیوں کو بلوچیت سے جوڑنا  سراسر غلط ہے، دہشتگرد صوبے میں کہیں بھی قابض نہیں ہوسکتے۔

جمعرات کے روز کوئٹہ میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران گفتگو میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی روایات میں نہتے مسافروں، خواتین، بچوں اور مزدوروں پر حملہ ناقابل قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی عسکریت پسندوں کو جرگے کی پیشکش

سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگرد  جس سمت اس جنگ کو لے جارہے ہیں اس کی نہ صرف پوری بلوچ سیاسی قیادت اور قوم  بھرپور مذمت کرتی ہے بلکہ یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کے ان اعمال کو بلوچیت سے جوڑنا سراسر غلط ہے.

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ ہمیشہ سے اپنی ثقافت، مہمان نوازی اور روایات کے امین رہے ہیں اور ان کی تاریخ میں کبھی ایسے اقدامات کی گنجائش نہیں رہی جو آج کے دہشتگرد  کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جب دھماکے ہوتے ہیں تو سب کو بلوچستان یاد آجاتا ہے، سرفراز بگٹی

 انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بندوق کے زور پر بلوچستان میں امن و امان کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں مگر وہ صوبے میں کسی بھی جگہ تین سے چار گھنٹے سے زائد وقت تک ایک انچ زمین پر قابض نہیں رہ سکتے، سیکیورٹی فورسز اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری کارروائی کرتی ہیں اور دہشتگرد وں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد  اپنے مذموم مقاصد کے لیے مختصر وقت میں ویڈیوز بنا کر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم حکومت اور سیکیورٹی ادارے ان کے اس وقتی تاثر کو زائل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کررہے ہیں، گڈ گورننس اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جارہا ہے جو سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے میں مدد دے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بغاوت کے پیچھے صوبے کی پسماندگی نہیں، سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں امن و ترقی کا عمل ساتھ ساتھ چلنا ضروری ہے اور اس تسلسل کو برقرار رکھنا ہی صوبے کی کامیابی کی ضمانت ہے اس موقع پر وفاقی و صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں