پاکستان کے طویل القامت فرد نصیر سومرو کا انتقال ہوگیا

پیر 17 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل اور پاکستان کے سب سے دراز قد فرد نصیر سومرو شکارپور میں انتقال کرگئے۔

نصیر سومرو کے بھائی ریاض سومرو نے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

ریاض سومرو کے مطابق 55 سالہ نصیر سومرو کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گھر پر ہی زیر علاج تھے۔

نصیر سومرو کی نماز جنازہ شکار پور میں منگل کی صبح ہوگی۔ نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا۔ دراز قد کی وجہ سے نصیر سومرو کو قومی ایئر لائن پی آئی اے نے ملازمت پر رکھا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سب سے لمبے نوجوان ضیا رشیدکا انتقال کیسے ہوا؟

اس سے قبل عالم چنا طویل القامت ہونے کا اعزاز رکھتے تھے جن کے انتقال کے بعد نصیر سومرو منظر عام پر آئے تھے۔ بعد ازاں یہ اعزاز ملتان کے ضیا رشید کے حصے میں آگیا تھا جن کا قد 8 فٹ ہے۔ ان کا انتقال جولائی 2024 میں ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp