وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

بدھ 19 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے  4 روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ دورہ سعودی عرب کے لیے روانہ

مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز آل سعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اہم وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

وزیراعظم سعودی عرب اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں اشتراک کے حوالے سے سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیے: سعودی ولی عہدکی پالیسیاں مجھ سمیت تمام لیڈروں کے لیے مشعل راہ ہیں، شہباز شریف

علاوہ ازیں وزیراعظم کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ملاقات میں دونوں رہنما تجارت کو فروغ دینے، کلیدی شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے اور وسیع تر اقتصادی تعاون کو آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: تجارتی تعلقات بڑھانے پر پاک سعودی تاجروں، پرفیشنلز میں ایوارڈ کی تقسیم

یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین باہمی افہام و تفہیم میں اضافے، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ، علاقائی اور عالمی معاملات پر سفارتی روابط کے مزید فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رام مندر کرپشن اسکینڈل، آئندہ انتخابات سے قبل بی جے پی نئی آزمائش سے دوچار

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے چڑیا گھروں میں جانوروں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات

پنجاب میں 10 لاکھ کسان کارڈز کا ہدف آخری مرحلے میں، 360 ارب کے بلا سود قرضے جاری

’اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہے‘، سوشل میڈیا پر پاکستانی یک زبان ہوگئے

نئے مالی سال کا شاندار آغاز، اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 82 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

ویڈیو

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

مودی کی آبی جارحیت پر پاکستان کا ایک بار پھر سخت ردعمل

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں