ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے کا الزام، ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جمعہ 21 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے کے الزام میں ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا سوشل میڈیا پر لیک کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد اسے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد نواز نامی ملزم کو اسلام آباد کے نواحی علاقے بنی گالہ میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ان کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ان پر پاسپورٹ اور امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی کا الزام لگایا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہریوں کے ذاتی پاسپورٹ اور اعلیٰ سرکاری افسران کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، اور ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے حساس معلومات شیئر کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔

پراسیکیوٹر شیخ عامر اور سب انسپکٹر حیات میر خٹک نے ملزم کو آج اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں پیش کیا، پراسیکیوٹر نے ملزم سے تفتیش کے لیے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں ایف آئی اے نے اسلام آباد میں ایک اور مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا تھا جو جعفر ایکسپریس ٹرین حملے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ریاست مخالف مہم میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے کا الزام، مزید  13 ملزمان کیخلاف مقدمات درج

اس کے علاوہ گزشتہ روز صحافی فرحان ملک کو ان کے یوٹیوب پلیٹ فارم کی ویڈیوز کے مواد پر کراچی میں گرفتار کیا گیا۔

مخصوص الزامات کے بارے میں ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے کہا کہ فرحان ملک نے سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کئی پروگرام چلائے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مہک پنڈی والی کی دھواں دھار بیٹنگ نے سب کو حیران کردیا، پاکستان ویمنز ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

غزہ پر جارحیت، حماس کا نیتن یاہو پر جنگ بندی مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں تالاب بن گئیں، گاڑیاں ڈوب گئیں، میٹرو کی چھتیں ٹپکنے لگیں

چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس اسکیم آسان اور اختیاری ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ٹرمپ نے سیول کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کی مدت میں کمی کیوں کی؟ جنوبی کوریائی وزیر خارجہ کا انکشاف

ویڈیو

پاکستان میں کون سے نئے صوبے بننے چاہئیں؟ اراکین پارلیمنٹ کی رائے

وی ایکسکلوسیو: عمران خان بیمار ہیں تو انہیں طبی سہولیات ملنی چاہییں، رانا احسان افضل

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد