عارف علوی نے 100 دہشتگردوں کی سزا معاف کی جو بعد میں زمان پارک چلے گئے، زاہد خان

جمعرات 27 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ سابق صدر مملکت عارف علوی نے 100 دہشتگردوں کی سزا معاف کرکے انہیں آزاد کرایا، بعد میں یہی دہشتگرد زمان پارک میں نظر آنے لگے، خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی واپسی پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں اے این پی کے سابق رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری مقرر

وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کو چھوڑنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہاکہ ان کا ولی خان اور اسفند یار خان کے ساتھ باہمی عزت و احترام کا رشتہ رہا۔ اے این پی کے موجودہ قائد ایمل ولی خان کے نظریات اور پالیسیوں کے ساتھ اتفاق کرنا ممکن نہ رہا، تبھی اے این پی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

انہوں نے کہاکہ میرا نواز شریف کے ساتھ 1990 سے تعلق ہے، 2023 میں لندن میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی، پھر انجینیئر امیر مقام کے ساتھ میٹنگ ہوئی، جس کے بعد ایک مرتبہ پھر فروری 2024 میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی، اور یوں یہ شمولیت ممکن ہوئی۔

خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے ہاتھوں عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن کی واضح شکست کی وجوہات بتاتے ہوئے زاہد خان نے کہاکہ دراصل فارم 47 کی اصل خالق تو تحریک انصاف ہی ہے، 2024 کے الیکشن کو میں پختونخوا میں فارم 47 کے تحت پی ٹی آئی کو جتوایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پرویز خٹک وفاقی کابینہ میں شامل، کیا سابق وزیراعلیٰ و وزیر وفاع کا مشیر بننا تنزلی ہے؟

حالیہ دہشت گردی پر بات کرتے ہوئے زاہد خان نے کہاکہ ہم نے عمران خان کی حکومت میں ہزاروں دہشتگردوں کو واپس لانے کی مخالفت کی تھی، سابق صدر عارف علوی نے ایک دستخط کر کے 100 دہشت گردوں کو معافی دلائی اور وہ دہشتگرد زمان پارک میں رہنے لگے، اب وہی نتائج قوم بھگت رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ