مصطفیٰ عامر قتل کیس : ملزم ارمغان کی مشکلات میں اضافہ، ایف آئی اے نے پھر ریمانڈ مانگ لیا

منگل 8 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مصطفیٰ عامر قتل کیس اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کے لیے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارمغان کےگھر سے برآمد ہونے والا اسنائپر سمیت جدید اسلحہ کہاں سے آیا؟

انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں جمع کروائی گئی درخواست میں ایف آئی نے موؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزم ارمغان سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ اور کسٹڈی کی ضرورت ہے، ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ سے متعلق تفتیش کرنی ہے،ایف آئی اے ملزم کا 14 دن کاجسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کے بینک اکاؤنٹس سے 20 ارب روپے کی منی لانڈرنگ

اس سے قبل عدالت نے ایف آئی اے کو ملزم سے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دی تھی، ملزم ارمغان مصطفی عامر قتل کیس میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات میں مرکزی ملزم ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا تھا، تاہم ملزم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ارمغان کے اعترافی بیان کی ویڈیو ریکارڈ

دوسری جانب ایف آئی اے کی جانب سے ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی جاری ہیں، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں پولیس اور ایف آئی اے سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے کمیٹی کو کیس پر بریفنگ میں بتایا کہ رمغان کے 40 مختلف بینک اکاؤنٹس سے 20 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم، امریکی چارج ڈی افیئرز نیٹالی بیکر کا اہم ویڈیو پیغام جاری

خواجہ آصف کا پارلیمنٹ میں سخت مؤقف، ’ویگو ڈالے‘ کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی سرمایہ کاری کی توجہ کا مرکز، 6 کھرب ڈالر کے امکانات

پاکستان بھر میں بارش، گرج چمک، تیز ہوائیں، این ڈی ایم اے کی ملک گیر وارننگ جاری

ڈومینیکن ریپبلک کے ہوٹل میں ہولناک آتشزدگی، خاتون ہلاک، 1700 سیاح محفوظ مقامات پر منتقل

ویڈیو

سوئٹزر لینڈ میں ایران امریکا مذاکرات: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جے ڈی وینس سے ملاقات

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟