گرمیوں میں سردائی کی مانگ میں اضافہ، طبی ماہرین کیا کہتے ہیں؟

جمعرات 10 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جیسے ہی سورج نے اپنی تپش دکھانا شروع کی، شہریوں کی نظریں ٹھنڈک بخش مشروبات کی تلاش میں گھومنے لگیں۔ ایسے میں روایتی ’سردائی شربت‘ ایک بار پھر سرفہرست  ہے۔ بازاروں، چوراہوں اور سڑک کنارے لگے سردائی کے اسٹالز پر رش غیر معمولی ہے، جہاں لوگ لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر ایک گلاس ٹھنڈی جھاگ دار سردائی سے گرمی کو مات دینے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

سردائی شربت عام طور پر دودھ، بادام، خشخاش، کھوپرا اور چینی سے تیار کیی جاتی ہے۔ اس کی خاص خوشبو اور شاندار ذائقہ اسے دیگر مشروبات سے منفرد بناتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کے موسم میں سردائی نہ صرف پیاس بجھاتی ہے بلکہ جسم کو فوری توانائی بھی فراہم کرتی ہے۔

طبی ماہرین کی رائے

طبی ماہرین بھی سردائی کے فوائد سے انکار نہیں کرتے، تاہم اعتدال کا مشورہ ضرور دیتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق سردائی میں موجود قدرتی اجزا جیسے خشخاش اور بادام دماغ کو سکون دیتے ہیں، جبکہ دودھ اور چینی توانائی بحال کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ گرمی سے بچاؤ کے لیے ایک مؤثر مشروب ہو سکتا ہے، بشرطیکہ اسے صاف ستھری جگہ سے لیا جائے۔

تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ ذیابیطس کے مریضوں اور وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کو اس مشروب کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہیے، کیونکہ اس میں چینی اور کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

انا کی میت، غیرت کا کفن اور برباد ہوتی زندگیاں  !

کنزہ ہاشمی کے ساتھ سیلفی کے لیے آئے مداح کو علی رضا نے کیوں پیچھے ہٹایا؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

ترک صدر اردوان اور امریکی صدر ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران جنگ بندی اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3,000 پوائنٹس سے زائد اضافہ

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟