کنزہ ہاشمی کے ساتھ سیلفی کے لیے آئے مداح کو علی رضا نے کیوں پیچھے ہٹایا؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکار علی رضا اور کنزہ ہاشمی ایک حالیہ فین میٹ اینڈ گریٹ کے دوران پیش آنے والے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گئے ہیں جہاں ایک مداح کو علی رضا کی جانب سے ہٹانے کا انداز وائرل ہوگیا۔

دونوں اداکار اپنے ڈرامے کی تشہیر کے سلسلے میں مداحوں سے ملاقات کے لیے ایک مال میں موجود تھے۔ اس دوران ایک مداح کنزہ ہاشمی کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے آگے بڑھا تاہم ویڈیو میں دیکھا گیا کہ علی رضا نے فوری مداخلت کرتے ہوئے اسے پیچھے ہٹا دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MHF MAGAZINE (@mhf.magazine)

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔ بعض صارفین نے علی رضا کے اس اقدام کو غیر ضروری اور سخت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مداح کو اس انداز سے ہٹانا مناسب نہیں تھا جبکہ کچھ صارفین نے اسے ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں درست عمل قرار دیا۔

مداح عبید اعوان نے بھی اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے علی رضا کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ میں تصویر بنانے گیا تھا لیکن علی وضا نے مجھے اٹھا کر پیچھے کر دیا، کیا یہ فینز کی عزت ہے؟ ایسے کریں گے تو کون ان کو پوچھے گا؟ یہ اپنی عزت خود خراب کر رہے ہیں اور سمجھ رہے ہیں کہ یہ بہت بڑے اسٹار بن گئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by D R E J A Z W A R I S (@drejazwaris)

سوشل میڈیا پر اس واقعے کے بعد اداکار علی رضا کے حق اور مخالفت میں ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ کول دکھانے کی ناکام کوشش تھی‘۔ دوسرے نے کہا ’یہ تو توہین آمیز ہے، تصور کریں اس لڑکے کو بعد میں بُلی کیا جائے گا‘۔

جہاں ایک طبقہ ان کے اقدام کو ذمہ دارانہ قرار دے رہا ہے جبکہ دوسرا اسے غیر مناسب سمجھ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں