بیلا روسی صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ

جمعہ 11 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں اپنے فارم ہاؤس پر عشائیہ دیا، پاکستانی وفد میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز پاکستانی وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کے دارالحکومت منسک پہنچے تھے، جہاں بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے اپنے پاکستانی ہم منصب کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفد میں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب بھی شامل ہیں۔

صدر لوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف اور حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے لیے غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے فارم ہاؤس پر ان کی میزبانی کی، جہاں وزیراعظم نے اپنے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر بیلا روسی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: نوازشریف اور بیلاروس کے صدر کے مابین پرتپاک ملاقات، اپنے بھائی سے ملاقات پر خوش ہوں، لوکا شینکو

منسک پہنچنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے دارالحکومت میں واقع وکٹری اسکوائر کا دورہ کیا اور دوسری جنگ عظیم میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے فوجیوں کی یادگار پر پھول چڑھائے۔

منسک ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ سرد ہواؤں کو جھیلتے ہوئے ان کے بیلاروسی ہم منصب الیگزینڈر تورچن نے گرمجوشی سے پرتپاک استقبال کیا اور انہیں بیلاروسی مہمان نوازی کی روایت کے مطابق نمک کے ساتھ سجی ہوئی روٹی پیش کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟