مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقِ وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بنگلہ دیش کی واحد سرکاری آئل ریفائنری ایسٹرن ریفائنریپی ایل سی نے خام تیل کی قلت کے سبب اپنی پیداوار عارضی طور پر بند کر دی ہے۔ حکام کے مطابق چٹاگانگ میں واقع اس ریفائنری نے اتوار کے روز اس وقت آپریشن روک دیا جب خام تیل کے ذخائر قابلِ استعمال حد سے نیچے آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

حکام کا کہنا ہے کہ مکمل بندش سے قبل بھی ریفائنری کی پیداوار نمایاں طور پر کم ہو چکی تھی، جو تقریباً 4,500 ٹن یومیہ سے گھٹ کر 3,500 ٹن رہ گئی تھی۔ اس صورتحال کی بنیادی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث اہم بحری راستوں، خصوصاً آبنائے ہرمز، میں رکاوٹیں ہیں، جس کے نتیجے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے آنے والی تیل کی کھیپیں منسوخ ہو گئیں اور بنگلہ دیش کو 50 دن سے زائد عرصے سے نیا خام تیل نہیں مل سکا۔

ماہرین کے مطابق ریفائنری نے محدود مدت تک پائپ لائنوں میں موجود تقریباً 5,000 ٹن خام تیل اور ذخیرہ شدہ ’ڈیڈ اسٹاک‘ استعمال کر کے کام جاری رکھا، تاہم اس میں موجود آلودگیاں ریفائنری کے آلات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں، جس کے باعث طویل استعمال ممکن نہیں تھا۔

دوسری جانب بنگلہ دیش پیٹرولیم کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ سعودی کمپنی سعودی آرمکو سے 100,000 ٹن خام تیل کی نئی کھیپ حاصل کر لی گئی ہے، جو اس ماہ فجیرہ سے روانہ ہو کر مئی کے اوائل میں بنگلہ دیش پہنچنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں فیول نگرانی سخت، پیٹرول پمپس پر ٹیگ آفیسرز تعینات کرنے کا فیصلہ

ادھر توانائی ڈویژن کے حکام نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ریفائنری کی بندش کے باوجود ملک میں ایندھن کی قلت نہیں ہوگی۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق بنگلہ دیش کے پاس ریفائن شدہ تیل کے وافر ذخائر موجود ہیں اور بھارت، ملائیشیا اور سنگاپور سے درآمدات بھی جاری ہیں۔

حکام کے مطابق نئی کھیپ کی آمد کے بعد مئی کے آغاز میں ریفائنری کی سرگرمیاں بحال ہونے کی توقع ہے، جس سے ملک میں معمول کی پیداوار دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں