سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 170 ہزار پوائنٹس کی سطح کے قریب پہنچ گیا۔

بدھ کی صبح کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای-100 انڈیکس 169,922 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو 4,287 پوائنٹس یا 2.59 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ مارکیٹ میں سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں اور ریفائنری کے شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا ایران مذاکرات کے اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں اضافہ

اہم حصص جن میں اٹک ریفائنری، پاکستان ریفائنری، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، پاکستان آئل فیلڈز، پاکستان پیٹرولیم، ماری پیٹرولیم، حبیب بینک، مسلم کمرشل بینک، میزان بینک اور یونائیٹڈ بینک شامل ہیں، سبز زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

یہ تیزی اس اعلان کے بعد آئی کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ سعودی عرب پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس فراہم کرے گا، جبکہ 5 ارب ڈالر کے موجودہ ڈپازٹ کو بھی طویل مدت کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی کوششوں سے امریکا ایران جنگ بندی، عالمی منڈیوں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی

گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں زبردست بحالی دیکھی گئی تھی، جب کے ایس ای-100 انڈیکس 165,634 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 5,043 پوائنٹس یا 3.14 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ اس بہتری کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی پیش رفت اور خطے میں کشیدگی میں کمی کی امیدیں تھیں۔

عالمی سطح پر بھی ایشیائی منڈیوں میں بہتری دیکھنے میں آئی، جہاں سرمایہ کاروں نے ممکنہ مذاکرات کی بحالی پر مثبت ردعمل دیا۔ تیل کی قیمتوں میں کمی اور ڈالر کے استحکام نے مالیاتی منڈیوں کو سہارا دیا، جس سے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’قانون بنانے والے ہی قانون توڑنے لگے‘، بغیر ہیلمٹ اور لائسنس کے بائیک چلانے پر صارفین مرتضیٰ وہاب پر برس پڑے

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹیسٹ کا پہلا دن: بنگلہ دیش کا 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز کا اسکور

ایران امریکا جنگ: بڑے فیصلے متوقع، پاکستان پر کیا اثرات پڑیں گے؟

عالمی تعلیمی پلیٹ فارم ‘کینوس’ پر سائبر اٹیک، فائنل امتحانات کے دوران کروڑوں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

برطانیہ: مقامی انتخابات میں حکمران جماعت کو بھاری نقصان، وزیراعظم اسٹارمر کا مستعفی ہونے سے انکار

ویڈیو

ایران امریکا جنگ: بڑے فیصلے متوقع، پاکستان پر کیا اثرات پڑیں گے؟

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی