پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب،رنگا رنگ آتشبازی اور گلوکاروں کی شاندارپرفارمنس نے چارچاند لگا دیے

جمعہ 11 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ 10 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب راولپنڈی اسٹیڈیم میں جمعے کو منعقد ہوئی جس میں ملک کے نامور گلوگاروں نے اپنے فن کا جادو جگایا اور اس موقعے پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور پی ایس ایل 10 کی ٹرافی اسٹیج پر لائی گئی۔

اس موقعے پر ملک کی نامور گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے فن کا جادو جگایا۔ انہوں نے ’ماہی یار دی گھڑولی‘، ’جھوم چرخڑا سائیاں دا‘ گا کر محفل کو ابتدا میں جوش و خروش سے بھر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں جتنی والی ٹیم کو کیا ملے گا؟ پی سی بی نے بڑا اعلان کردیا

یہ پہلا موقع ہے جب یہ راولپنڈی نے ملک کے اس پریمیئر ٹی20 ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کی۔

افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور 2 مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ شیڈول کیا گیا۔

مزید پڑھیے: پی ایس ایل 10 کے ٹیم کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرس، کس نے کیا کہا؟

6 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ راولپنڈی، کراچی، لاہور اور ملتان میں کھیلا جائے گا جبکہ اس ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے علاوہ ملک کے نامور گلوکار علی ظفر  کے علاوہ مقبول ریپ جوڑی ینگ اسٹنرز نے پرفارم کیا۔

یوں تو علی ظفر نے مختلف گانے گائے لیکن ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ اور ’تازہ تازہ گلونا‘ نے محفل پر الگ ہی رنگ جمادیا۔ پرفارمنس کے دوران علی ظفر کی انرجی دیدنی تھی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: سپر اسٹار ماہرہ خان پشاور زلمی کی ایمبیسڈر مقرر

 ٹورنامنٹ کے آفیشل ترانے پر فنکار ابرار الحق، نتاشا بیگ، طلحہ انجم اور علی ظفر نے لائیو پرفارم کیا۔ اس موقعے پر شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم