مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی منظوری: فضل الرحمان نے اراکین بلوچستان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے

منگل 15 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (ف) نے مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتے ہوئے سینیٹ میں بل کے خلاف تحریک التوا جمع کرا دی ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان نے اراکین بلوچستان اسمبلی کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق پارٹی سربراہ نے بلوچستان اسمبلی سے مائنز اور منرل ایکٹ کے پاس ہونے میں جے یوآئی کے اراکین اسمبلی کی حمایت کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل کے جائرے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی

ترجمان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان کی قیادت کو ایکٹ کی تائید کرنے والے اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور اس پر مرکزی جماعت کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق ایسے کسی ایکٹ کا حصہ بننا یا حمایت کرنا جے یو آئی کی پالیسی ہی نہیں۔

مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے اراکین صوبائی اسمبلی کو طلب کرتے ہوئے دفعات و مندرجات اور اسمبلی کارروائی کے تمام ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جمعیت علما اسلام کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی بل کو مسترد کردیا ہے۔

پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی سے اس ایکٹ کی منظوری درحقیقت ہمارے وطن اور سرزمین کے قدرتی وسائل اور معدنیات پر براہِ راست قبضے کی کوشش کو مستقل کرنا ہے جو کسی بھی صورت صوبے کے اقوام وعوام کو قابل قبول نہیں۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ آئین میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ قدرتی معدنیات پر مکمل اختیار صرف صوبوں کو حاصل ہے، لیکن وفاق اور پنجاب کی سول و ملٹری بیوروکریسی نے فارم 47 والوں کے ذریعے پہلے متعلقہ اسٹینڈنگ کمیٹی اور پھر اسمبلی کے ذریعے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کو بوگس طریقے سے منظور کرایا۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا میں مجوزہ مائنز اینڈ منرلز بل پر پی ٹی آئی حکومت مشکل میں، اپنے ہی ارکان کی مخالفت

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ رمضان المبارک میں صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی کی جانب سے ایوان میں پیش کیا گیا تھا جسے پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جمعیت علما اسلام کی جانب سے منظور کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاسکو ختم، ملازمین کے لیے 4.18 ارب روپے کے پیکج کی منظوری

سپریم کورٹ کی جیل اصلاحات کانفرنس کا اعلامیہ جاری، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں اور سہولیات کے بحران پر تشویش

غزہ کے 80 فیصد سے زیادہ علاقے پر اسرائیل قابض ہوچکا، 73 ہزار فلسطینی شہید ہوئے، رپورٹ جاری

آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

پاکستان کا سیمی کنڈکٹر صنعت میں بڑا قدم، 4.5 ارب روپے کے قومی چپ ڈیزائن پروگرام پر عملدرآمد شروع

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز