تیز آندھی طوفان، شدید بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

جمعہ 18 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آج اور کل پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق فصلوں، بجلی اور عمارتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر سے جاری الرٹ کے مطابق آج اور کل ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارش اور بعض مقامات پر شدید ژالہ باری کا امکان ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں اگلے 2 روز کے لیے شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کی ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے علاقے بشمول اٹک، چکوال، گجرات، جہلم میں آندھی طوفان اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ وسطی پنجاب کے علاقے فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ بھی شدید موسمی زد میں آ سکتے ہیں۔ تیز ہواؤں اور بارش سے بجلی کی بندش اور حادثات کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب میں ممکنہ شدید موسمی صورتحال کے باعث فصلوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔کسان طبقہ فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے ضروری پیشگی انتظامات بھی رکھے۔ آندھی و طوفان کی صورت میں کمزور عمارتوں اور درختوں سے دور رہیں۔ عوام سےاپیل کی کہ اس دورانیے میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کیا جائے۔

اگلے 48 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی صورتحال رہنے کا امکان

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے خیبر پختونخوا سے متعلق ایمرجنسی الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق آندھی طوفان ، بارش اور شدید ژالہ باری سے مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، چارسدہ، کرک سمیت کئی اضلاع متاثر ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد واسا کو ہائی الرٹ کردیا گیا

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پشاور، مردان، نوشہرہ، سوات اور گردونواح میں موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔ بارش اور برفباری سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔ اہم شاہراہوں پر خصوصاً مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

ہدایت دی گئی ہے کہ شدید بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ موسمی حالات سے آگاہ رہنے کے لیے موبائل ایپ این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ کو فالو کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم