ترک صدر اردوان صحت یاب، 3 روز بعد منظر عام پر آگئے، اپوزیشن کے گڑھ میں بڑی ریلی

اتوار 30 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، جو منگل کی شام سے شدید علیل بتائے جا رہے تھے، پہلی بار استنبول اور ازمیر میں منظرعام پر آگئے۔

ترک رہنما نے استنبول کے پرانے اتاترک ہوائی اڈے پر ٹیکنو فیسٹ ایئر شو کا دورہ کیا جہاں فوج کے ڈرونز اور ہوائی جہازوں کی نمائش کی جارہی تھی۔

69 سالہ  ترک رہنما جب استنبول ایوی ایشن فیسٹیول کے اسٹیج سے باہر آئے تو انہوں نے اپنے حامیوں پر پھول بھی پھینکے۔ اس وقت وہ مسکرا رہے تھے۔

اس کے بعد انہوں نے مغربی ساحلی شہر ازمیر میں ایک بڑی انتخابی ریلی سے خطاب  بھی کیا۔ واضح رہے کہ ازمیر کو اپوزیشن کا بڑا قلعہ تصور کیا جاتا ہے تاہم گزشتہ روز ازمیر میں صدراردوان کی انتخابی ریلی غیرمعمولی طور پر بڑی تھی۔ صدر اردوان نے استنبول کی تقریب اور ازمیر کی ریلی کے ویڈیو کلپ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی اپ لوڈ کیا۔

ازمیر میں صدر اردوان ہاتھ میں مائیک پکڑے، ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے صحت مند دکھائی دے رہے تھے۔ انہوں نے خطاب میں فروری میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کے لیے حکومت کی امدادی کوششوں کا تذکرہ کیا۔ اس زلزلہ کے نتیجے میں 50,000 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم صدر نے خطاب میں اپنی بیماری یا منظر سے غائب رہنے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

توقع ہے کہ صدر اردوان آج اتوار کو دارالحکومت انقرہ میں دوبارہ انتخابی مہم شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے صدر منگل کی شام ایک براہ راست ٹی وی انٹرویو کے دوران اچانک شدید تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے اور وہ انٹرویو سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔

وزیر صحت فرحتین کوکا نے بعد میں بتایا کہ صدر اردوان ’’معدے کے انفیکشن‘‘ میں مبتلا ہوگئے تھے۔ انہوں نے بدھ اور جمعرات کو ہونے والی انتخابی ریلیوں کو منسوخ کردیا تھا۔

ترکیہ کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اردوان گیسٹرو کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے، یہ ایسی بیماری ہے جو چند دنوں میں آسانی سے ختم ہوجاتی ہے۔

ترک صدر نے ہفتے کے روز آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف اور لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ کے ساتھ ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔ جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے متعدد ایشوز پر ٹیلی فونک گفتگو بھی کی۔

واضح رہے کہ صدراردوان ترکی میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں تیسری بارحصہ  لے رہے ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہر ہورہا ہے کہ اس بار ترک صدر کو سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں طرز حکمرانی اور سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال، وفاقی مداخلت ناگزیر قرار

’وی نیوز‘ پشاور بیورو کا افتتاح: پی ٹی آئی کا اسلام آباد آنے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

پاکستان ریلوے میں کفایت شعاری اقدامات، ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کا اجرا 31 دسمبر تک معطل

خیبر پختونخوا میں ساڑھے 12 سال سے ایک حکومت ہے لیکن ترقی کا فقدان ہے، عطا اللہ تارڑ

مرد کا روپ دھار کر سائیکلنگ کرنے والی افغان خاتون نے ایشین گیمز میں سلور میڈل جیت لیا

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے