اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الامور اور ہسپانوی وزیرخارجہ کو بھارت کے غیرقانونی اقدامات سے آگاہ کردیا

بدھ 30 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر ہسپانوی وزیرخارجہ ہوزے مینویل البریز سے رابطوں کے دوران انہیں خطے کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے کیے جانے والے غیرقانونی اقدامات سے آگاہ کیا،۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نہ پہلگام واقعے میں ملوث ہے نہ اس کا بینفشری، اسحاق ڈار کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس

محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بدھ کو ملاقات کی اور حالیہ علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

دریں اثنا نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اسپین کے وزیر خارجہ و یورپی یونین و تعاون کے وزیر ہوزے مینویل البریز سے رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے اسپین کے وزیرخارجہ کو حالیہ علاقائی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ بھارتی پروپیگنڈا اور پاکستان کے خلاف غیر قانونی یکطرفہ اقدامات اور سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنا بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیے: اسحاق ڈار اور امارات کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

اسحاق ڈار نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے آزاد اور شفاف تحقیقات کے لیے پاکستان کی تیاری سے بھی آگاہ کیا۔

ہسپانوی وزیر خارجہ  نے معاملے کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی خواہش کو سراہتے ہوئے شفاف تحقیقات کے لیے اس کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی دونوں فورمز پر تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں