سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مفت آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے کی کرپشن کے الزام پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کے بعد ایک ٹی وی پروگرام میں ان کی جانب سے اپنے متنازعہ بیان کی وضاحت سامنے آئی ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملکی نظام میں 25 فیصد کرپشن موجود ہے اور اسی حوالہ سے انہوں نے حکومت کی مفت آٹا اسکیم میں کرپشن کا ذکر کیا تھا۔
’میں نے اس کے حساب سے بتایا کہ 84 ارب (روپے) میں سے 20 ارب کھایا گیا۔ نظام نے کھایا۔ وزیر صاحب نے نہیں کھایا۔ کرپشن کی بات میں نہیں کروں گا۔ یہ systemic کرپشن ہے جو نظام کے اندر ہے۔
کل جن لوگوں نے بڑاس نکالی کہ شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی کرپشن کی بات کی وہ انکا بیان سُن لیں ادھوری بات پر تنقید نہ شروع کردیا کریں شاہد خاقان عباسی نے آج تک کسی پر الزام تراشی نہیں کی۔اور ہمارے نظام میں کیسے کرپشن ہو رہی ہے یہ ہم روز دیکھتے ہیں pic.twitter.com/t8P8Nvy9bZ
— Zeeshan Khan Niazi (@niyazee26) May 1, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کے روز لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ 84 ارب روپے کی مفت آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے سے زیادہ کی چوری ہوئی ہے۔
https://twitter.com/farrukhhashmii/status/1652362791523606534?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1652362791523606534%7Ctwgr%5Ed1c98184b46faa45d98ce249059e3ad3d929f773%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwenews.pk%2Fwp-admin%2Fpost.php%3Fpost%3D29907action%3Dedit
ان کی تقریر سے اٹھائے گئے اس جملہ پر مشتمل ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جسے ان کے سیاسی مخالفین نے بھی حکومت پر تنقید کے ضمن میں خوب استعمال کیا، یہاں تک کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو اس ضمن میں ’حکومتی صفائی‘ پیش کرنا پڑگئی۔
سابق وزیراعظم کو جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور اسلام آباد میں کروڑوں غریبوں کو اس مہنگائی میں پوری شفافیت اورایمانداری سے مفت آٹا فراہم کیا گیا۔
رمضان میں پنجاب،خیبرپختونخوا , سندھ اور اسلام آباد میں کروڑوں غریبوں کو اس مہنگائی میں پوری شفافیت اور ایمان داری سے مفت آٹا فراہم ہوا، وزیراعظم شہباز شریف نے خود نگرانی کی، شہروں کے دورے کرکے جائزہ لیا۔ تاریخی سکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 29, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مفت آٹا اسکیم کی خود نگرانی کی اور شہروں کے دورے کرکے جائزہ لیا۔ ’تاریخی اسکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو قابلِ ستائش ہے۔‘