وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ سازشی فتنہ عمران خان خود گاڑی سے خطاب کر رہا ہے اور گرمی میں پیدل چلنے والے لوگوں سے پوچھ رہا ہے کہ لگتا ہے آپ تھک گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے نام پر منہ پر بالٹی رکھ کر گھومنے والا شخص کیسا بے حس اور بے شرم بندہ ہے۔
فارن فنڈد سازشی فتنہ خود گاڑی سے خطاب، منہ پر بالٹی ڈال کی سکیورٹی اور لوگ گرمی میں پیدل چل چل کر بے حال اور گاڑی میں بیٹھ کے پوچھ رہا ہے کہ لگتا ہے آپ لوگو تھک گئے ہیں ؟ کیسا بے حس اور بے شرم بندہ ہے؟ مگر کیا کرے کیسے نکلے گاڑی سے باہر؟ 2کروڑ کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکا دینے…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 1, 2023
انہوں نے کہا کہ 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکا دینے اور 60 لاکھ کو بے روزگار کرنے والا گاڑی سے باہر نہیں نکل سکتا کیونکہ پتہ ہے کہ مزدوروں کے ساتھ اپنی حکومت میں کیا کِیا ہے۔