وفاقی وزرا کی تنخواہ میں 140 فیصد اضافہ، صوبائی وزرا کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟

پیر 5 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق تنخواہ، مراعات و استحقاق ایکٹ 1975 میں ترمیم کا آرڈیننس گزشتہ روز جاری کیا تھا جس کے بعد وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں 140 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

اضافے کے بعد وزرا کی تنخواہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے کر دی گئی ہے، اس اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے 2025 ملنے والی تنخواہوں پر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ، کابینہ نے سمری کی منظوری دیدی

واضح رہے کہ 2 ماہ قبل قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے اراکان پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کی منظوری دی تھی جس کے بعد ارکان اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر ہوگئی تھیں، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے کر دی گئی تھی تاہم وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو سکا تھا۔

اراکان پارلیمنٹ نے تنخواہ 10 لاکھ روپے ماہانہ کا مطالبہ کیا تھا لیکن اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 10 لاکھ روپے تنخواہ کی تجویز مسترد کی۔

گزشتہ سال دسمبر میں پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد ماہانہ تنخواہ 76 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ روپے کر دی گئی تھی، جبکہ صوبائی وزیر پنجاب کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 9 لاکھ 60 ہزار روپے کر دی گئی تھی، اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ 9 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب: ارکان اسمبلی اور وزرا کی تنخواہوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا، بل منظور

صوبہ خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اسپیکر کی ماہانہ تنخواہ 4  لاکھ 50 ہزار روپے ہے جبکہ وزرا کی تنخواہ 3 لاکھ، مشیروں کی تنخواہ 2 لاکھ روپے ماہانہ ہے، خیبر پختونخوا اسمبلی کی ارکان کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ 8 ہزار روپے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے چڑیا گھروں میں جانوروں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات

پنجاب میں 10 لاکھ کسان کارڈز کا ہدف آخری مرحلے میں، 360 ارب کے بلا سود قرضے جاری

’اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہے‘، سوشل میڈیا پر پاکستانی یک زبان ہوگئے

نئے مالی سال کا شاندار آغاز، اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 82 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

جی 20 میں پہلی پوزیشن کیساتھ سعودی عرب 2025 میں دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سرِفہرست

ویڈیو

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

مودی کی آبی جارحیت پر پاکستان کا ایک بار پھر سخت ردعمل

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں