سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 6 بھائیوں سمیت 7 افراد  جاں بحق

منگل 2 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 6 سگے بھائیوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر طائف کو الباحہ سے ملانے والی شاہراہ پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 6 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

 جاں بحق ہونے والے  بھائیوں میں سب سے بڑے کی عمر 17 سال اور سب سے چھوٹے کی ڈھائی سال بتائی جاتی ہے۔

 ان کی شناخت ریم، سالم، محمد ، سعود، یحییٰ اور حمدان کے ناموں سے کی گئی ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے بھائیوں کے  والدین اور 3 بہن بھائیوں کو تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا گیا ہے۔

 حادثے میں ایک چار سالہ بچی معجزانہ طورپر مکمل طورپر محفوظ رہی۔ جاں بحق ہونے والے 6 بھائیوں کو طائف میں سپرد خاک کردیا گیا۔

دوسری گاڑی کا ڈرائیور جس کی عمر 60 ہے، بھی حادثے میں جاں بحق ہوا ہے۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

کیا سجاد علی نے بھارتی ریئلٹی شو کو اپنے گانے کی اجازت دی تھی؟ حقیقت سامنے آگئی

پاکستان میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں