بھوکا طالبعلم فن پارے سے ’کیلا‘ نکال کر کھا گیا

منگل 2 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھوکا طالبعلم فن پارے میں لگا ’کیلا‘ نکال کر کھا گیا۔ یہ دلچسپ و عجیب واقعہ جنوبی کوریا میں فن پاروں کی ایک نمائش کے دوران پیش آیا۔ جب آرٹ کے طالبعلم ’نوہ ہوئن سو‘ نے ایک ایسا کیلا کھا لیا جو فن پارے کا حصہ تھا۔

کورین میڈیا کے مطابق آرٹسٹ موریزیو کاتیلان کے فن پارے میں ٹیپ سے چپکایا گیا کیلا کھا لینے والے طالب علم کا کہنا تھا کہ اس نے صبح ناشتہ نہیں کیا تھا اور اسے بہت بھوک لگی تھی۔

آرٹسٹ موریزیو کاتیلان کے ’کیلے‘ سے مزین فن پارے کا نام ’کامیڈیئن‘ ہے، دارالحکومت سیئول کے لیئم میوزیم آف آرٹ میں منعقدہ نمائش میں پیش کیے گئے فن پارے میں ایک پکے ہوئے کیلے کو ٹیپ کی مدد سے دیوار پر چپکایا گیا تھا۔

طالب علم نے کیلا کھانے کے بعد اس کے چھلکے کو دوبارہ ٹیپ کی مدد سے دیوار پر چسپاں کر دیا۔ بعد میں میوزیم سٹاف نے چھلکے کو ہٹا  کر وہاں نیا کیلا لگا دیا۔ اگرچہ یہ سب کچھ چند لمحوں میں ہوا، لیکن ایک شخص نے یہ دلچسپ و عجیب منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by David Datuna (@david_datuna)

اس واقعے کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں طالبعلم کے دیوار سے کیلا اتارنے پر ’ایکس کیوز می‘ کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔ طالبعلم کیلا چھیل کر کھانا شروع کر دیتا ہے اور کمرے میں خاموشی چھا جاتی ہے۔ پھر وہ کیلے کے چھلکے کو دیوار پر ٹیپ سے چپکا کر اس کے ساتھ پوز کرتا ہے اور چلا جاتا ہے۔

طالبعلم ’نوہ ہوئن سو‘ نے مقامی خبر رساں ادارے ’کے بی ایس‘ سے گفتگو میں کہا تھا ’میں نے آرٹسٹ کاتیلان کے کام میں انتظامیہ کے خلاف بغاوت دیکھی، ایک باغی کے خلاف دوسرا باغی بھی تو ہو سکتا ہے‘۔ انہوں نے کہا ’کسی فن پارے کو نقصان پہنچانا بھی تو نئے فن پارے جیسا ہو سکتا ہے، مجھے لگا ایسا کرنا دلچسپ ہو گا‘۔

جب آرٹسٹ موریزیو کاتیلان کو اس واقعے کی اطلاع دی گئی تو انہوں نے کہا ’کوئی بات نہیں‘۔ یہ پہلی بار نہیں ہوا، 2019 میں میامی میں منعقدہ نمائش میں اس فن پارے کی ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر میں فروخت کے بعد پرفارمنس آرٹسٹ ’ڈیوڈ دتونا‘ نے فن پارے سے کیلا نکال کر کھا لیا تھا۔ تب بھی اس کی جگہ نیا کیلا لگا دیا گیا تھا اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں