چیک ریپبلک: چوری ہونے والی تیرہویں صدی کی تاریخی کھوپڑی برآمد، ملزم گرفتار

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیک ریپبلک کی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران تیرہویں صدی کی مشہور مذہبی شخصیت ’سینٹ زیڈیسلاوا‘ کی وہ کھوپڑی برآمد کرلی ہے جو رواں ہفتے ایک چرچ سے چوری کرلی گئی تھی۔ پولیس نے اس عجیب و غریب چوری کے الزام میں ایک 35 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جو اسے دریا برد کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹ ڈیجی قلعہ سے نوادرات کی چوری، توپوں کے پرزے غائب

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے ‘جابلونے وی پوجیشتیدی’ نامی قصبے میں واقع تاریخی باسیلیکا (چرچ) سے کھوپڑی چوری کی تھی۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے کھوپڑی کو چرچ کے شیشے کے شوکیس سے نکالا اور اسے کنکریٹ کے ایک بلاک میں چھپا دیا تھا۔

 پولیس چیف پیٹر رائٹ کا کہنا ہے کہ ملزم اس کھوپڑی کی عوامی نمائش کا مخالف تھا اور اسے ’الوداع‘ کہنے کے لیے دریا میں پھینکنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ اگر پولیس ملزم کو وقت پر گرفتار نہ کرتی تو یہ تاریخی کھوپڑی ہمیشہ کے لیے ضائع ہوجاتی۔

سینٹ زیڈیسلاوا 1220 کے قریب پیدا ہوئیں اور محض 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ تیرہویں صدی کی ایک نیک سیرت خاتون تھیں جو اپنی سخاوت اور فلاحی کاموں کی وجہ سے پورے ملک میں مشہور تھیں۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں 1995 میں پوپ جان پال دوم نے انہیں باقاعدہ ’سینٹ‘ کا درجہ دیا تھا۔ ان کی باقیات کو ملک کے اہم مذہبی اور تاریخی اثاثوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکندر اعظم کے مجسمہ سمیت سیکڑوں چوری شدہ نوادرات برآمد

تفتیشی افسران کے مطابق یہ چوری اس وقت ہوئی جب چرچ میں عبادت (ماس) شروع ہونے سے تھوڑی دیر قبل سیکیورٹی الارم بند کیا گیا تھا۔ ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شیشہ توڑ کر کھوپڑی نکالی اور فرار ہو گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا پہلے سے کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے، تاہم مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور تاریخی نوادرات کی چوری کے جرم میں اسے 8 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ فی الحال ملزم کو عدالتی تحویل میں رکھا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ