اسحاق ڈار کا ناروے حکومت سے رابطہ، بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیر خارجہ  Espen Barth Eide سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں پاکستان کے متعدد شہروں پر بھارت کے غیر قانونی اور بلا اشتعال حملوں کی وجہ سے بگڑتی ہوئی علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کا بزدلانہ حملہ: غیر ملکی سفیروں کو نائب وزیر اسحاق ڈار کی بریفنگ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار انہیں بتایا کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں کس طرح خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت بے گناہ شہری شہید ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی ان خلاف ورزیوں کے پیش نظر تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے انہیں بتایا کہ بھارت کی وجہ  سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ ہے۔ حکومت پاکستان ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ نے جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کی جانوں کے المناک نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی طرف سے دکھائے گئے تحمل کو سراہا، اور مزید تنازعات سے بچنے کے لیے کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری کے حصول کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا، ناروے کے سماجی و اقتصادی تانے بانے میں پاکستانی تارکین وطن کی مثبت شراکت کا اعتراف کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں اطراف نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، سینیئر سفارتکار جوہر سلیم

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں