انڈین پریمیئر لیگ: گوتم گھمبیر اور نوین الحق کی ویرات کوہلی سے تلخ کلامی

منگل 2 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے پر سابق بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی، سابق بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر اورافغانستان کے نوین الحق پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کے سیزن 16 کے رائل چیلینجز بنگلور اور لکھنؤ سُپرجائنٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد رائیل چیلینجز بنگلور کے ویرات کوہلی اور لکھنؤ سُپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گھمبیر کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی تھی۔ جس پرفوراً  دوسرے کھلاڑیوں نے آکرمعاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کی۔

آئی پی ایل سیزن 16 کے رائل چیلینجز بنگلور اور لکھنؤ سُپرجائنٹس  کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے لکھنؤ سُپر جائنٹس کے بیٹر نوین الحق اور رائل چیلینجز بنگلور کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی تاہم امپائرزاورساتھی کرکٹرز نے بیچ بچاؤ کروایا۔

میچ کے بعد جب ویرات کوہلی اور گوتم گھمبیر ہاتھ ملا رہے تھے تو نوین الحق پھر بیچ میں کود پڑے۔ گوتم گھمبیر نے نوین الحق کو ویرات کوہلی سے بات کرنے سے روکا اور پھر جب ویرات کوہلی غصے میں جملے کسنے لگے تو گوتم گھمبیر بھی غصے میں آگئے اور دونوں کرکٹرز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں، کھلاڑیوں اور امپائرز کو بیچ بچاؤ کروانا پڑا۔

آئی پی ایل قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق بھارتی بیٹر گوتم گھمبیراورویرات کوہلی پر مکمل میچ فیس جب کہ لکھنؤ سُپر جائنٹس کے نوین الحق پرمیچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے بیٹر نوین الحق نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر زیر گردش اور موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

نوین الحق نے لکھا ہے کہ آپ کو وہی ملتا ہے جس کے آپ مستحق ہیں اور ایسا ہی ہونا چاہیے اور ایسا ہی ہوتا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’شمیم بی بی میری بیگم دا ناں اے‘ شہری کے جواب پر وفاقی آئینی عدالت میں مسکراہٹیں بکھر گئیں

ڈیزل ڈلوانے والے شخص نے پیسے دینے کے بجائے گاڑی بھگا دی، سیلز مین ایک کلومیٹر تک گاڑی کے ساتھ لٹکا رہا

وزیراعظم کا کیش لیس معیشت کے فروغ پر زور، موبائل بینکنگ صارفین 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئے

پاکستان اور چین کے درمیان فارما انڈسٹری میں تعاون کی نئی شراکت داری کا امکان

فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود ارلنگ ہالینڈ کی منفرد شخصیت کی دھوم

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم