بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان

اتوار 11 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے پرُعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے باوجود پاکستان تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا ماننا ہے کہ جنگ بندی پر عملدرآمد کے بعد کسی بھی مسئلے کو مناسب سطح پر بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ میدان میں موجود فوجی دستوں کو بھی تحمل سےکام لیناچاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکا کی ثالثی میں سیز فائر ہوگیا ہے، اور مسائل حل کرنے کے لیے بات چیت پر اتفاق ہواہے۔

آج صبح فجر کی نماز کے بعد پاکستانی فورسز نے انڈیا کے خلاف آپریشن لانچ کرتے ہوئے دشمن ملک کے اندر جا کر کارروائیاں کی تھیں، جس کے بعد انڈیا سیز فائر کی طرف آیا۔

اس سے قبل بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل داغے جانے پر تنازع پیدا ہوا تھا، اور دونوں ممالک کی افواج آمنے سامنے آگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ بندی کی تصدیق کردی

آج سیز فائر کے بعد بھارتی سیکریٹری خارجہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp