بھارت کے ساتھ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگر موضوعات زیر بحث آئیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اتوار 11 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگر اہم موضوعات زیر بحث آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی، وزیراعظم کا آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بات چیت میں سرفہرست پوائنٹ سندھ طاس معاہدے کی بحالی ہوگا، اس کے بعد دہشتگردی، کشمیر سمیت دیگر موضوعات زیر بحث آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے بھارت کا غرور خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے، اب بھارت اپنی طاقت پر غرور نہیں کر سکے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے، اور دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیاکہ ان کی کوششوں کے بعد پاکستان اور بھارت نے سیز فائر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بھارت کی جانب سے سیز فائر کے بعد بھی لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کی گئی، جس کا پاکستان کی فوج کی بھرپور جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے، لیکن ہم تحمل سے کام لے رہے ہیں، سیز فائر پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل دنیا میں مسٹر بِیسٹ کا راج، 50 کروڑ سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور

اسرائیلی حملے کے باعث امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب اب کچھ گھنٹوں بعد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان میں پہلی بار چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کا تاریخی جشن

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں