بھارتی جارحیت: آزاد کشمیر میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئیں

اتوار 11 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران آزاد کشمیر میں بھارتی فائرنگ سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کی جانب سے آزاد کشمیر میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کا مظفرآباد کی مسجد پر پہلا حملہ اور پاک فوج کے آپریشن کا نام ’بُنیان مَرصُوص‘، مماثلت کیا ہے؟

ایس ڈی ایم اے کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں 31 افراد شہید جبکہ 123 زخمی ہوئے ہیں۔

ایس ڈی ایم اے نے بتایا کہ بھارتی جارحیت سے 287 مکانوں اور 21 دکانوں کو نقصان پہنچا۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق بھارتی جارحیت کے دوران جہاں شہریوں اور املاک کو نقصان پہنچا وہیں 22 بھینسیں بھی ہلاک ہوگئیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملے کے وقت سب سے پہلا میزائل مظفرآباد کی مسجد میں داغا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار

پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا، اور اس دوران سب سے اہم بھارتی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کو بھی تباہ کردیا گیا، جو اس جنگ میں پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp