جنگ بندی کے بعد پہلے ہی روز اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کردی

پیر 12 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی جارحیت اور جنگی ماحول کے دوران ریکارڈ مندی کے بعد پاکستان کا بھارت کو بھرپور جواب دیکھنے کو ملا اور بھارت کی جانب سے ہونے والی جارحیت کو طاقت سے روکا گیا، اس کا مثبت اثر پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر ایسا پڑا کہ جنگ بندی کے بعد پہلے کاروباری دن ہی اسٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک ہی دن کے آغاز میں 9475 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کی تاریخی اوپننگ سے کاروبار ایک گھنٹے کے لیے معطل کردیا گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچیبج میں انڈیکس ٹریڈنگ کا آغاز ہی 9929 پوائنٹس کی تاریخی سطح سے ہوا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 8.48 فیصد کی ریکارڈ تیزی سے کاروبار ایک گھنٹے کے لیے معطل ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس 9475 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 16 ہزار 650 پوائنٹس کی حد پر معطل ہے۔

مزید پڑھیں: آپریشن کا نام ’بنیان مرصوص‘ کس نے تجویز کیا؟ وی نیوز کے سوال پر فوجی ترجمان نے کیا جواب دیا؟

ماہر اسٹاک مارکیٹ شہریار بٹ کے مطابق کاروبار کھلتے ہی انڈیکس ٹریڈنگ کا آغاز ہی 9929 پوائنٹس کی تاریخی سطح سے ہوا جس کا اندازہ پہلے سے اس لیے تھا کہ جنگ میں پاکستانی افواج نے بھارت کو شدید نقصان پہنچایا جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور ہم یہی امید کر رہی تھے کیوں کہ جنگ کا اختتام پاکستان کے لیے اچھے نوٹ پر ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل جب جنگ کے بادل مسلسل منڈلا رہے تھے تو تب ہم نے تاریخی مندی بھی دیکھی لیکن اب اسٹاک مارکیٹ میں بڑھتا ہوا رجحان دیکھنے کو ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور